فحش اداکارہ نے ایسی چیز چبا ڈالی کہ ہر مرد کانپ اٹھا

فحش اداکارہ نے ایسی چیز چبا ڈالی کہ ہر مرد کانپ اٹھا

فحش اداکارہ نے ایسی چیز چبا ڈالی کہ خبر پڑھنے والا ہر شخص حیران رہ گیا. تفصیل سے پڑھیں.

فحش فلموں کی مشہور اداکارہ کول ہیمنڈ سکرین پر تو انسانیت سوز حرکات کرتی ہی رہتی ہے لیکن گزشتہ دنوں اس نے وسطی لندن کی ایک مشہور شاہراہ پر سرعام ایک ایسی وحشیانہ حرکت کر ڈالی کہ دیکھنے والے کانپ کر رہ گئے۔

دی مرر کے مطابق کول کی گاڑی ایک اشارے پر رکی ہوئی تھی اور اس دوران وہ موبائل فون استعمال کر رہی تھی۔ فٹ پاتھ پر چلتی ہوئی ایک ادھیڑ عمر خاتون کی اس پر نظر پڑی تو اس نے گاڑی کے شیشے پر دستک دے کر کول کو سمجھایا کہ دوران درائیونگ موبائل فون استعمال کرنا غیر قانونی ہے اور یہ اس کی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔

بجائے اس کہ وہ نصیحت کرنے والی خاتون کا شکریہ ادا کرتی، غصے سے بپھری ہوئی کول گاڑی سے باہر نکلی اور خاتون پر حملہ آور ہو گئی۔ اس نے 56 سالہ جولی ہالووے نامی خاتون کے پیٹ پر ٹھڈے مارے اور اس کے منہ پر مکے مارتے ہوئے اسے نیچے گرا دیا۔ پھر وہ گری ہوئی خاتون پر ٹوٹ پڑی اور اس کے کان کو اپنے نوکیلے دانتوں میں دبوچ لیا۔ بیچاری جولی درد سے تڑپنے اور چیخنے لگی لیکن کول کو رحم نا آیا اور اس نے روتی چلاتی خاتون کا کان جسم سے الگ کر کے ہی دم لیا۔

اس لرزہ خیز واقعے کی پولیس کو خبر ہوئی تو کول کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں اسے مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

Leave a Reply