پاکستان میں ایک غیر ملکی مجرم کی پناہ کی درخواست

پاکستان میں ایک غیر ملکی مجرم کی پناہ کی درخواست

ہمارے پاکستانی سیست دان جب کوئی جرم کرتے ہیں تو وہ یہا ں سے برطانیہ اور دوسرے  ملکوں کا رخ کرتے ہیں لیکن اس بار ایک عجیب واقعہ ہوا  کہ ایک برطانوی خاتون سیاستدان بھاگ کر پاکستان آ پہنچی ہے جس کے خلاف ایسے جرم میں مقدمہ چل رہا تھا کہ سن کرہر کسی کو افسوس ہو گا۔

 

رپورٹ کے مطابق 34سالہ سام ناز نے لندن کے علاقے لیٹن میں واقع ٹیسکو سٹور کے ایک مسلمان تارک وطن ملازم کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سٹور میں سام ناز کا کسی اور گاہک کے ساتھ جھگڑا ہوا تو 49سالہ محمد وطفا نامی مسلم ملازم نے اس

جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران جھگڑا کرنے والا گاہک موقع سے غائب ہو گیا جس پر سام ناز، محمد پر برس پڑی اوراسے ”حرامی غیرملکی“ ”باسٹرڈ“ اوردیگر مغلظات سے نوازتے ہوئے اس پر الزام عائد کر دیا کہ اس نے جان بوجھ کر اس شخص کو فرار کروایا ہے۔

Leave a Reply