مصر میں قدیم دیواروں پر کیا لکھا گیا تھا

مصر میں قدیم دیواروں پر کیا لکھا گیا تھا

مصر میں دریا نیل کے کنارے 1990 میں جرمن ماہرین نے ایک مقبرہ دریافت کیا جو کہ 3 ہزا سال پرانہ تھا لیکن وہ اندر زیادہ نہیں جا سکے۔ حال میں مصری ماہرین نے اس مقبرے کو دوبارہ کھودا اور تحقیق کی تو ایسی باتیں سامنے آئیں کہ سب حیران رہ گئے

 

رپورٹ کے مطابق مصری وزیربرائے نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ مقبرہ 3500سال قدیم ہے اور لکسر شہر کے قریب دریائے نیل کی دوسری طرف واقع ہے۔جب ماہرین مقبرے میں داخل ہوئے تو اندر ایک حنوط شدہ لاش موجود تھی جو ممکنہ طور پر اس قدیم دور کے کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار یا طاقتور شخص کی ہو سکتی ہے۔

 

مصری وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبرے کی دیواروں پر مختلف نقش و نگار اور تصاویر بنی ہوئی تھیں اور وہاں ایک نام Djehuty Mesلکھا ہوا تھا جو ممکنہ طور پر اس ممی کا نام ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مقبرے کے چیمبر سے 50سکے بھی برآمد ہوئے جن پر ایک شخص Maatiاور اس کی اہلیہ Mehiکے نام کندہ تھے۔ یہ بھی امکان ہے کہ یہ ممی ان دونوں میں سے کسی ایک کی ہو۔تاہم اس کے بارے میں حتمی طور پر تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔

Leave a Reply