یہ چیز اگر آپ کو پسند نہیں تو چین بھیج کر لاکھوں کمائے

یہ چیز اگر آپ کو پسند نہیں تو چین بھیج کر لاکھوں کمائے

پاکستان میں درآمدات اور برآمدات کی صورتحال بے حد خراب ہےلیکن اگر پاکستان اپنے مقامی صنعت پر توجہ کریں تو بترین مال تیار کیا جاسکتا ہے جس کی مانگ منڈیوں میں بہت زیادہ ہے لیکن ایک شعبہ ایسا ہے جس مانگ اس وقت چائنہ میں بہت زیادہ ہے ۔ اور وہ کام یہ ہے کہ پاکستان میں گدھوں کی افزائش نسل کو بڑھایا  جائے کیونکہ چائنہ میں اس کی طلب بے حد زیادہ ہے  کہ مقامی مارکیٹ سے گدھے غائب ہوگئے ہیں اور اب بیرون ممالک سے زیادہ سے زیادہ گدھے اور ان کی کھالیں منگوائی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چائنہ میں گدھے کی کھال اور گوشت پر ٹیکس کی سطح بلند تھی جو کہ اب اس سال 5 سے 2 فیصد تک کر دی  گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں گدھے در آمد کئے جاسکے اور ان کی طلب و رسد میں فرق ختم ہوسکے دراصل چائنہ میں گدھے کی کھال سے خاص قسم کا چمڑہ بنایا جاتا ہے جس سے پھر دیگر مصنوعات بنائی جاتی ہے جو کہ بے حد پائدار ہوتی ہے اس کے ساتھ اس کھال سے ایک خاص کیمکل بنایا جاتا ہے جس کو ایک خاص قسم کی دوائی جسے”جیلی ’ایجیاﺅ” کہا جاتا ہے میں اس کا استعما ل کیا جاتا ہے اس دوائی کا حجم اور مالیت 2008ءمیں 6.4 ارب یوان تھا جو کہ بڑھ کر 2016ءمیں 342.2 یوان ہے

Leave a Reply