ترکی کے میں واقع جہنم کا دروازہ اس دروازے میں کیا خاص بات ہے جو کوئی اس کے قریب بھی نہیں جاتا

ترکی کے میں واقع جہنم کا دروازہ اس دروازے میں کیا خاص بات ہے جو کوئی اس کے قریب بھی نہیں جاتا

ترکی میں ایک ایسی قدیم عمارت ہے جس کے دروازے کے پاس کوئی بھی جانے کی ہمت نہیں کرتا کیونکہ جو بھی اس کے پاس جاتا ہے اس کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آتا ہے جس پر شاید آپ کو یقین نہ آئے

تفصیلات کے مطابق یہ عمارت ترکی کے شہر ڈینیزلی میں واقع ہے جو کہ ایک قدیم عمارت ہے اس عمارت کےبارے میں قدیم یونانیوں کا خیال ہے کہ یہ کسی دوسری دنیا کا راستہ ہے اور ممکن ہے کہ جہنم کی طرف جانے کا راستہ ہو کیونکہ کوئی بھی انسان اس میں داخل ہونے کے بعد زندہ نہیں نکلا اس وجہ سے اس جگہ کو جہنم کا دروازہ کہا جاتا ہے ۔ اور اب تک لوگوں میں اسی نام سے مشہور ہے ۔ ماہرین نے جب اس دروازے کے بارے میں تحقیق کی تو انہوں نے کہا کہ دراصل یہاں اموات کا ہونا گیسوں کے جمع ہونےکی وجہ سے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی اموات ہوتی رہی ہے ۔ اس کے اندر ماضی بعید میں کئی جان لیوا گیسیں جمع رہی ہیں۔ یہی گیسیں لوگوں کی موت کا باعث بنتی تھیں۔

وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے اس دروازے کے بارے میں ہمیں بہت سی کہانیاں سنائی ہے اور اس وقت بھی کوئی اس دروازے میں جانے کی کوشش نہیں کرتا تھا اس بارے میں ماہرین کا کہنا تھا کہ اس دروازے میں ابھی بھی جان لیوا گیسوں کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے جو کسی انسان کو مارنے کے لئے کافی ہیں
۔اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور جرمنی کی یونیورسٹی آف ڈوئسبرگ ایسین کے پروفیسر ہارڈی فینز کا کہنا تھا کہ ”یہ عمارت کچھ اس انداز میں بنی ہوئی ہے کہ گیسیں اس کے اندر ہی جمع رہتی ہیں اورباہر نہیں نکل پاتیں۔یہی وجہ ہے کہ اب بھی اس کے اندر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر ایسی زہریلی گیسیں موجود ہیں تاہم بہت تھوڑی مقدار میں، لیکن یہ مقدار بھی انسانوں کے لیے خطرناک ہے۔“

Leave a Reply