جس نے فحش فلمیں دیکھی ہے اس کی جان کو خطرہ

جس نے فحش فلمیں دیکھی ہے اس کی جان کو خطرہ

اس دور میں کوئی اللہ کا بہت بڑا ولیہوگا جس نے فحش فلم نہ دیکھی ۔ کینڈا میں ایک شخص نے ایسے فرد کی تلاش شروع کی جس نے کبھی یہ فلم نہ دیکھی ہو 4 ماہ کی مسلسل تلاش کے بعد اس نے ہتھیار ڈال دئے اور کہا کہ مجھےکوئی بھی ایسا شخص نہیں ملا جس نے فلم نہ دیکھی ہو ۔ اس رپورٹ کا کچھ اور لوگوں نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور لوگوں کو لوٹنے لگ گئے

کچھ عرصہ قبل کینیڈا کی یونیورسٹی آف مونٹریال نے کسی ایک ایسے مرد کی تلاش شروع کی جس نے فحش فلم نہ دیکھ رکھی ہو لیکن کئی ماہ کی جدوجہد کے بعد اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑااور اسے کوئی ایک ایسا مرد بھی نہ مل سکا۔چنانچہ نوسربازوں کے ایک گروہ نے اسی چیز کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو جعلی ای میلز کرکے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

 

 

دراصل کوئی ایسا تو ہے نہیں جس نے کبھی یہ فلم دیکھی نہ ہو تو اس گروہ کے افراد مختلف لوگوں کو ای میل کرتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ نے فلاں تاریخ کو یہ فلم دیکھی تھی تو وہ ویب سائٹ ہماری تھی جس کے ذریعے ہم نے تمہارے کمپیوٹر میں وائرس داخل کیا اور اس کےذریعہ نہ صرف  تمہارے کمپیوٹر سے ڈیٹا نکالا بلکہ اس کے ساتھ ہم نے تمہاری ویڈیو بھی بنائی ہے اس لئے ہمیں ہماری مانگ کے مطابق روپے دو ورنہ تمہاری ویڈیو نیٹ پر ڈال دے گے اور تمہارے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی بھیجیں گے ۔ عموما یہ لوگ 300 ڈالر کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہوں نے اب تک بہت سے لوگوں کو لوٹا بھی ہے ۔

انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہر سام بیگویٹ کا کہنا ہے کہ دراصل یہ ایک فراڈ ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثییت نہیں اس لئے اگر آپ کے پاس کوئی ایسی ای میل آجائے تو اس کو اگنور کر دے اور پولیس کو فورا اطلاع دے تا کہ ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے

Leave a Reply