آپ کے موبائل کی گھنٹی دن میں کتنی بار بجتی ہے

آپ کے موبائل کی گھنٹی دن میں کتنی بار بجتی ہے

جدید ٹیکنالوجی کے بدولت آج ہر شخص اس قابل ہے کہ وہ ایک موبائل فون رکھ سکتا ہے ۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ دن میں کتنی بار آپ کے موبائل فون کی گھنٹی بجتی ہے ۔ سائنس دانوں نے اوسط اتنی زیادہ مقدار بتا دی جو ہر ایک کو حیران کر دے گا

 

 

رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”10سال پہلے کی نسبت آج موبائل فون صارفین کو 427فیصد میسجز زیادہ موصول ہو رہے ہیں اور میسجز بھیجنے کی تعداد میں اوسطاً 278فیصد اضافہ ہوا ہے۔آج روزانہ 18سے 24سال کی عمر کے صارفین کو سوشل ایپلی کیشنز پر روزانہ اوسطاً293میسجز موصول ہوتے ہیں اور ہر میسج کا نوٹیفکیشن آنے پر اتنی بار ہی ان کے فون کی گھنٹی بجتی ہے۔ اس تناسب سے سال میں اس عمر کے لوگوں کے فون کی گھنٹی 87ہزار 300بار بجتی ہے۔“

اس سےبڑی حیات  کے افراد کو کم شرح میں پیغامات موصول ہوتےہیں ۔ انہیں سوشل ایپلی کیشنز پر روزانہ اوسطاً 93پیغامات موصول ہوتے ہیں۔اس طرح ان صارفین کے فون کی گھنٹی ایک سال میں اوسطاً 33ہزار 802بار بجتی ہے۔“ ۔“

Leave a Reply