جسم کا کون سا حصہ بالوں سے بھرا ہے

جسم کا کون سا حصہ بالوں سے بھرا ہے

خاتون تو اکثر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہو تی ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہے جو راتوں رات انسان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ خاتوں کس وجہ سے اتنی مشہور ہو گئی خواتین کے چہرے کی خوبصورتی میں بھنووں کا اہم مقام ہے اور یہی تو وجہ ہے کہ بھنووں کی تراش خراش اور انہیں سلیقے سے سجانا سنوارنا میک ایپ کا بنیادی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ قبرص سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ صوفیہ حاجیپنتالی بھی اپنی بھنووں کو بہت خوبصورت سمجھتی ہیں لیکن دنیا ان کی پلکوں کو عجیب و غریب بلکہ خوفناک قرار دیتے ہوئے

ان کا خوب مذاق اڑاتی ہے۔یونیورسٹی آف میریلین کی طالبہ صوفیہ کی تصاویر جب پہلی بار سوشل میڈیا پر عام ہوئیں تو ان کی بھنووں کی وجہ سے ان کی شہرت خوب پھیل گئی لیکن ساتھ ہی انہیں ناپسند کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ کچھ لوگ تو انہیں انٹرنیٹ پر تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں،

اور اس ساری نفرت کی بنیادی وجہ ان کی غیر معمولی حد تک گھنی اور موٹی بھنویں ہیں۔صوفیہ کا کہنا ہے کہ اس کے والدین قبرص اور برطانیہ سے ترک وطن کرکے امریکہ آئے اور وہ اپنی منفرد قسم کی بھنووں کو اپنے آباءکے اچھے جینز کا نتیجہ قرار دیتی ہیں۔ جب سے انہیں تنگ کرنے والوں نے یہ مطالبہ شروع کر رکھا ہے کہ وہ اپنی بھنووںکو ٹھیک کرواکر نارمل کریں تو وہ بھی ضد پر اڑ گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی بھنووں کا رنگ گہرا سیاہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے یہ اور بھی گھنی اور نمایاں نظر آتی ہیں۔ اب تو ان کی اس انفرادیت کی وجہ سے انہیں ماڈلنگ کی آفرز بھی ملنے لگی ہیں۔اگر آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو شئیر کیجئیے اور نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہا رکیجئے

Leave a Reply