جادوئی پودا ایلویرا کے جادوئی اثرات

جادوئی پودا ایلویرا کے جادوئی اثرات

چہرے کی خوبصورت کے لئے صدیوں سے لوگ  ایلو ویرا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تیز روشنی سے متاثرہ جلد دوبارہ ٹھیک کرنے  کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی ریسرچ  کے مطابق ایلوویرا چہرے کی نکھار  میں اضافے کیلئے بیش بہا خزانہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن کی حفاظت  کیلئے مصنوعات تیار کر نے والی بیشتر کمپنیاں ایلو ویرا  کا استعمال کرتی ہیں۔ علا وہ ازیں ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلو ویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہے اور  اس کا رس پینے سے صحت پر بڑی حد تک حوصلہ افزا ہے ۔ تحقیق کے مطابق اس جادوئی  پودے میں قدرت نے 200سے زائد ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں ااس کے ساتھ دل کی صحت کیلئے بہترین ہیں

ایلوویرا کے جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پانچ فوائد بتائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔فائدہ نمبر1:اس کا استعمال میک ریموور کے طور پر بہترین ہے ۔ بس ٹشو یا روئی کو تازہ رس میں ڈال کر گیلا کرے اور میک اتار دیں اس کے ساتھ چہرہ بالکل فریش ہو جائےگا

۔فائدہ نمبر2: تحقیق کے  مطابق 90روز تک  اگر اس جادوئی پودے ایلوویرا کا رس پیا جائے تو اس  سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔

۔ فائدہ نمبر3: ایلوویرا جیل کا استعمال  آنکھوں کی اوپری بالوں یعنی بھوں کو  کو اپنی جگہ پر رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

فائدہ نمبر4: جلد پر نکلنے والے دانوں اور خارش کو ختم کرنے کے لئے اس کا مسلسل استعمال نہایت مفید ہے۔

Leave a Reply