خبردار یہ صابن نہیں بلکہ ۔۔ ماہرین کی اس بات نے ہر ایک کو پریشان کر دیا

خبردار یہ صابن نہیں بلکہ ۔۔ ماہرین کی اس بات نے ہر ایک کو پریشان کر دیا

وقت گزرنے کے ساتھ انسانوں نے اپنی جسمانی خوبصورتی کو نمایاں اور برقرار رکھنے کے لئے نت نئی ایجادات  کی ۔  جیسے پہلے پہل مخصوص مٹی کا استعمال ہوتا تھا اس کے بعد صابن ، پھر لوشن اور پھر کرتے کرتے سینکڑوں اشیاء منظر پر آتی گئی

آج کل ایک  شیمپو کی طرح کا صابن مارکیٹ میں ان ہے جس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔ دراصل یہ ایک لیکیویڈ صابن ہے جو کہ جھاگ کی طرح لگتا ہے ۔ لیکن اس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس  جھاگ نما صابن کا استعمال آپ کے لئے فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جھاگ دراصل صرف ہاتھوں کو ملائم رکھتا ہے لیکن اس سے ہاتھوں پر جراثیم اور بیکٹیریا پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف کیرولینا کے ماہرین کا کہنا ہے جراثیم اور بیکٹیریا جوں کے توں موجود رہتے ہیں

ریسرچ  ٹیم کے  ایک ڈاکٹر اوزلیم اکوئیلز کا کہنا ہے کہ جھاگ والے صابن شاید اس لیے کم اثر رکھتے ہیں کہ یہ پمپ کے ذریعے جھاگ کی صورت میں بوتل سے باہر نکلتے ہیں جس سے ان کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply