شہد کے حیرت انگیز فوائد جان کر کبھی شہد کو نہیں ترک کریں گے

شہد کے حیرت انگیز فوائد جان کر کبھی شہد کو نہیں ترک کریں گے

شہد کا استعمال جہاں کھانے میں کیا جاتا ہے اسی طرح اس کا استعمال آپ کے جلد کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا  کرتا ہے

کچھ فائدے ہم نیچے ذکر کرتے ہیں

 


کیل مہاسوں اور دانوں کے لئے
کیل مہاسوں اور دانوں کے لئے شہد کا استعمال بہترین ہے ۔ اس کا آسان حل  یہ ہے کہ جہاں تکلیف ہو وہاں پر تھوڑا سا شہد کچھ دن کے لئے مسلسل لگاتےرہیں ۔ سب کچھ ختم ہو جائے گا

سیاہ  حلقوں کے لئے
ایک چمچ شہد اور بادام کا تیل رات کو اپنے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں پر لگائے اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھو لیں
پھٹی  جلد  کے لئے
خراب   ایڑھیاں اور جلد نہ صرف بری لگتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ایک چمچ سیب کا سرکہ اور شہد مکس کریں اور اسے پھٹی ہوئی جلد پر لگاکر 10منٹ بعد تازہ پانی سے دھولیں۔

شیو کے بعد استعمال کریں
آفٹر شیو کا متبادل شہد سے بہتر کوئی نہیں ۔ یہ نہ صرف تکلیف کم کرتا ہے بلکہ جراثیم کش بھی ہے
بالوں کی صحت کے لئے
اگرآپ  صحت مند اور خوقبصورت بال چاہتےہیں تو آدھا کپ شہد میں ایک چوتھائی زیتون یا ناریل کا تیل شامل کریں۔اب اسے اپنے بالوں اور ان کی جڑوں میں لگائیں۔20منٹ بعد دھولیں، ہفتے میں ایک بار اس کا استعمال کریں

 

Leave a Reply