اب کان کی میل بتائے آپ کی صحت

اب کان کی میل بتائے آپ کی صحت

دیکھا جائے تو کان کی میل سے اکثر لوگوں کو گِھن آتی ہے لیکن سچ تو یہ ہے ڈاکٹر حضرات فرماتے ہیں  کہ یہ بڑے کام کی چیز ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلی بار آپ اپنا کان صاف کریں تو یہ ضرور دیکھے کہ کان سے نکلنے والی میل کا رنگ کیسا ہے کیونکہ اس سے آپ کی صحت کی تعیین ہوتی ہے

ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کان کی میل دراصل ایک ایسا لیسدار مادہ ہوتا ہے جو ہمارا جسم پیدا کرتا ہے تاکہ گرد وغبار اور جراثیم وغیرہ کان کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔ یہ ایک خاص قسم کا مادہ ہوتا ہے جو فیٹی ایسڈ، سکوالین اور الکوحل وغیرہ جیسے مرکبات سے بنا ہوتا ہے۔

اگر اس کی رنگت مٹیالا  ہے  تواس میں بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر یہ میل خشک ہے  اور آپ کے کان میں کھجلی بھی محسوس ہوتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ کے کان میں جلدی بیماری ایگزما پیدا ہوچکی ہے۔

اگر رنگ مٹیالا سے ہٹ کر زرد ہے اور لیس دار بھی ہے  تو یہ سب سے عام پائی جانے والی اور نارمل نوعیت کی میل ہے۔ یہ کان کی اندرونی سطح کو خشک ہونے اور خارش وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہے۔

اگر کان کے میل کی تیز اور  گہری زد ہے تو یہ بھی نارمل ہوسکتی ہے۔ عام طور پر یہ رنگت بچوں کے کان کی میل میں پائی جاتی ہے۔ بچوں میں کان کی میں یہ مادہ بنسبت بڑوں کے زیادہ پایا جاتا ہے
اگر یہ میل سیاہی مائل اور بہت گاڑھی محسوس ہوتو اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو باقاعدگی سے کان صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی ایک وجہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔

اگرمیل کی رنگت سیاہ یا گہری بھوری ہو تو اگرچہ دیکھنے میں یہ پریشان کن بات نظر آسکتی ہے لیکن درحقیقت اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے۔ عموماً معمول سے زیادہ میل پیدا ہونے کی صورت میں سیاہ یا گہری بھوری ہوسکتی ہے۔ کان کی زیادہ عرصے تک صفائی نہ کرنے سے بھی ایسی رنگت نظر آسکتی ہے۔

اگر کان کی میل اتنی پتلی ہے کہ یہ مائع کی طرح بہتی ہوئی  نظر آتی ہےتو یہ دراصل یہ کان کے پردہے کو نقصان کی صورت میں ہوتا ہے اس لئے اگر ایسی صورت پیدا ہو جائےتو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کیا کریں

 

Leave a Reply