دل کی بیماری کا حال بتائے آپ کے انگھوٹے

دل کی بیماری کا حال بتائے آپ کے انگھوٹے

ہارٹ اٹیک یا دل ک بیماریوں کا تعلق دراصل دل کی شریانوں کے ساتھ ہےوقت گزرنے کے ساتھ ہماری شریانوں میں تناﺅ آتا جاتا ہے اور اگریہ تناﺅ بڑھتا رہے تو دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں۔Heart and Circulatory Physiologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آپ گھر بیٹھے ہی اس بات کا پتا لگاسکتے ہیں کہ آ پ کادل کیسے کام کررہا ہے اور آپ کودل کی بیماری لاحق ہوئی ہے یا نہیں۔آپ کو چاہیے کہ زمین پر چِت بیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھوں سے پاﺅں کے انگوٹھے کو ہاتھ لگائیں،اگر آپ کا ہاتھ پاﺅں کے انگوٹھے کو چھوئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل اور شریانیں بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں۔
تحقیق میں تقریبا  20سے83سال کے درمیان 526لوگوں کا مطالعہ کیا گیا۔تحقیق کاروں نے ان کو دو گروہوں میں تقسیم کیا ایک وہ  کہ کن لوگوں کی شریانوں میں لچک ہے اور کن لوگوں کی شریانوں میں کھچاﺅ ہے۔تحقیق کار کینٹا یاماموٹا کا کہنا ہے کہ کھلی شریانوں کی وجہ سے خون بآسانی گردش کرپاتا ہے اور اگر شریانیں تنگ ہوں گی تو خون صحیح طرح گردش نہیں کرپائے گا۔اس کا کہنا تھا کہ اگر شریانیں تنگ ہوں اور آپ کو کھچاﺅ محسوس ہوتو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہوگا لیکن دل کی بیماری لاحق ہونے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply