جنسی کمزوری خطرناک دماغی بیماری کا سبب

جنسی کمزوری خطرناک دماغی بیماری کا سبب

مردانہ کمزوری کا ہونا ایک مرد کے لئے ڈوبنے کا سبب ہوتا ہے  لیکن اس کا شکار دماغی مرض کا بھی شکار ہو سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری اور دماغی بیماریوں کے درمیان تعلق پر ایک تحقیق کی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ جن مردوں کو مردانہ کمزوری کا مسئلہ لاحق ہوتا ہے ان میں دماغی بیماری پارکنسنز کا امکان دیگر مردوں کی نسبت 52فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

پارکنسنز کی بیماری اعصابی نظام کی بیماری ہے جس کی وجہ سے اعضاءپر کنٹرول کمزو رہوجاتا ہے جبکہ اعضاءکے درمیان ربط اور توازن کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے ۔ سائنسی جریدے جرنل آف کلینیکل نیورالوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے دوران 3000 سے زائد ایسے مردوں میں دماغی بیماریوں کی موجودگی کا مطالعہ کیا گیا جو نامرد تھے ۔ سات سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران 12ہزار ایسے افراد کا مطالعہ بھی کیا گیا جو مردانہ کمزوری کے مسئلے سے دوچار نہیں تھے۔ تحقیق کے مجموعی نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد مردانہ کمزوری کے مسئلے میں مبتلا تھے ان میں پارکنسنز کی بیماری بھی 52فیصد زیادہ پائی گئی۔ مزید یہ کہ جن کو مردانہ کمزوری اور شوگر کا مرض تھا  ان میں پارکنسنز کا زیادہ خدشہ ہے

Leave a Reply