کمر درد کا لا جواب علاج

کمر درد کا لا جواب علاج

اکثر و بیشتر ہمیں جسمانی صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں کچھ ایسی بیماریاں ہیں جو کہ دیکھنے میں معمولی لگتی ہے لیکن انسان کو بہت سے کاموں سے فارغ کر دیتی ہے ۔ ایسے ہی کمر درد ہے جس کا شکار نہ کام کاج کر سکتا ہے اور نہ ہی آرام کر سکتا ہے ۔ اس کمر درد کی کافی وجوہات ہو سکتی ہے لیکن اس  کا علاج بہت کم کامیاب ہوتا ہے لیکن کچھ ایسے دسی ٹوٹکے بھی ہے جو کہ سالوں سے استعمال میں ہیں اور ان کا اثر حیرت انگیز ہے

ناریل کا تیل اور کافور

ناریل اور کافور کا تیل ایک بہترین علاج ہے ۔ کافور کو لیں اور اس کو ناریل کے تیل میں ڈال کر گرم کریں ۔  جب ٹھنڈا ہوجاے تو اسے کسی بوتل میں ڈال لیں ۔ رات کو سونے سے پہلے اس کےساتھ مالش کرے

یوکلپٹس اور گرم پانی

غسل کرتے وقت پانی گرم کریں اور اس میں یوکلپٹس تیل کے چند قطرے ڈالیں ۔ اور پھر اس پانی سے غسل کریں ۔ اس سے کمر درد میں افاقہ ہوگا

دودھ شہد اور ہلدی کا علاج

ان تینوں کو آپس میں مکس کریںاور اس کو پئے تمام دردوں کے لئے بہترین ہے

تیل کی مالش

نہانے سے پہلے کمر پر سرسوں کے تیل سے مالش کریں اور اس کے بعد گرم پانی سے نہائے اس سے نہ صرف تھکاوٹ ختم ہوگی بلکہ کمر کا درد بھی جاتا رہے گا

 

Leave a Reply