نفسیاتی مریضوں کی خاص نشانیاں

نفسیاتی مریضوں کی خاص نشانیاں

نفسیاتی مرض ایک ایسی بیماری ہے جس کا شکار شخص خود کو بیمار نہیں سمجھتا اور نہ ہی اس بیماری کا ادراک  باقی لوگوں کو ہوتا ہے بلکہ اس کا پتا تب چلتا ہے جب باقاعدہ ٹریمنٹ سے گزرا جائے جس کے بعد اس کا علاج ممکن ہوتا ہے ۔ نفسیاتی مریض عموما احساس سے عاری ہوتے ہیں ۔ انہیں زندگی ایک خواب کی طرح لگتی ہے دوسروں کو تکلیف دینا ان کے لئے فرحت اور سکون کا باعث ہوتا ہے  ۔ کچھ ایسی علامات ہوتی ہے جس سے انسان کے بارے میں جانا جا سکتا ہے کہ یہ نفسیاتی مریض ہیں آئے دیکھتے ہیں وہ کون سی علامات ہیں

 

 

نیند کی کمی

 

نفسیاتی مریضوں کی نیند ایک صحت مند انسان کے مقابلہ میں کافی کم ہوتی ہے اور اس کی وجہ ان ٓکی  خوشی ہوتی ہے جو انہیں سونے نہیں دیتی اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی خوف کی وجہ سے ان کی نیند  کم ہوجاتی ہے بہرحال ان کی نیند میں بنسبت صحت مند آدمی کے کافی کمی ہوتی جاتی ہے

خود نمائی

 

ایسے لوگوں میں خود نمائی کی  عادت  ہوتیہے اور اکثر خؤد کو بہتر ثابت کرنے کے لئے ایسے کام کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی نظروں میں آسکے ۔

جھوٹ بولنا

ان میں جھوٹ بولنے کی عادت خاص طور پر پائی جاتی ہے  جھوت بولنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے اور اگر کبھی جھوٹ بولنے پر پکڑے بھی جائے تب بھی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے مزید جھوٹ بھی بول دیتے ہیں

اذیت پسندی

 

ان میں اذیت پسندی کا مادہ بہت ہوتا ہے دوسروں کو شرمندہ کرنا اور تکلیف دینا ان کو ذہنی سکون پہچانتا ہے اس کے لئے یہ کسی کی جان تک لے سکتے ہیں

الزام تراشی

 

ان میں الزام تراشی کی خو بھی پائی جاتی ہے اپنے کام سے انکار اور اس کا الزام دوسرا پر ڈالنا ان کی اہم نشانی ہے

 

قانون توڑنا

 

یہ بھی ایک علامت ہے جس سے جانا جاسکتا ہے کہ کسی فرد کی ذہنی سطح کیسی ہے ۔ انہیں قانون کی پرواہ نہیں ہوتی اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح سے قانون شکنی کی جائے

 

Leave a Reply