ہر طرف سلیمانی چادر کے چرچے

ہر طرف سلیمانی چادر کے چرچے

یہ دنیا بذات خود عجوبہ ہے جس پر رہنے والے انسان خود کسی ایلین سے کم نہیں نت نئے تجربات سے بالآخرانسان اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ مشہور زمانہ سلیمانی چادر بنا سکے ۔ جس کو اوڑھ کر انسان غائب ہو جائے اور کسی کو بھی نظر نہ آئے

دراصل یہ چادر چائنہ کی حکومت نے بنائی ہے ۔ جس کو بنانے میں کوانٹم فزکس کا استعمال کر کے ایک ایسا کپڑا بنایا گیا ہے ۔ جس کو جب اوڑھا جائے تو یہ کپڑا ارد گرد کے ماحول میں رنگ کر وجود کو نظرو ں سے اوجھل کر دیتا ہے ۔ دراصل یہ کپڑا ارد گرد کی روشنی کو جذب کرنے کے بجائے منعکس کرتا ہے ۔

یہ چادر چین میں منظرعام پر آئی ہے جہاں ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جس نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص ایک پارک میں کھڑے ہو کر اس چادر کی کرشمہ کا تجربہ کرتا ہے ۔ جب وہ اس شفاف چادر کو اپنے آگے کرتا ہے تو چادر کی دوسری طرف کے باقی مناظر تو بالکل صاف نظر آتے ہیں لیکن آدمی نظر نہیں آتا۔

یہ حیران کن  ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جسے اب تک 1کروڑ 14لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔چینی وزارت برائے عوامی تحفظ کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ چن شیکو نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ’وائبو‘ اکاﺅنٹ پر شیئر کیا ہے ۔انٹرنیٹ  استعمال کرنے والوں نے س بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے  کہ یہ کپڑا فوج اور پولیس کے لیے تو بہترین ایجاد ہے لیکن اگر یہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ لگ گیا تو پھر کیا ہو گا؟

Leave a Reply