میں اپنے دشمنوں کے گلے ضرور لگتا ہوں تاکہ۔ آدم خور کی عجیب باتیں

میں اپنے دشمنوں کے گلے ضرور لگتا ہوں تاکہ۔ آدم خور کی عجیب باتیں

خونی درندے تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں  لیکن 8 جون 2014کے دن برطانوی خاتون لزا ہائیڈر ایک ایسے جنونی درندے کے پنجہ میں جکڑی  کہ جس کی سفاکیت کا تصور کر کے ہی انسان کبے ہوش ہوجائے ۔ لزا مانچسٹر کے ایک شراب خانے میں کام کرتی تھی اور 8 جون کی شام وہ اپنے سابقہ خاوند سے ملاقات کرنا چاہ رہی تھی۔ ان کے درمیان بات طے ہوئی اور ملاقات کی جگہ بھی مقرر ہوئی لیکن وہ اسے کبھی نہیں دیکھ سکا ۔ پہنچتا بھی کیسے، کیونکہ 37سالہ لزا ایک اس درندے کے ہاتھ لگ گئی تھی  جس نے وہ رات اس کی آخری بنا ڈالی

یہ درندہ گریگری سکاٹ تھا، جو کبھی ایک مذبح خانے میں کام کرتا تھا لیکن بعد ازاں نوکری سے نکال دیا گیاجو جانوروں کی آنکھیں  اور دوسرے اعضاء

چوری کیا کرتا  تھا ۔ بلکہ اسے انسانوں کے اعضاء میں بھی دلچسپی تھی

 

مشہور سیریل کلر رچرڈ رامریز گریگری کا آئیڈیل تھا۔ رچرڈ کو امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں 13 افراد کے قتل، پانچ اقدام قتل، 11 جنسی حملوں اور 14 ڈکیتیوں کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ گریگری بھی اپنے آئیڈیل جیسا بننا چاہتا تھا۔ وہ فیس بک پر اکثر خوفناک ہتھیاروں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتا تھا اور ایک موقع پر تو اس نے یہ خوفناک جملہ بھی پوسٹ کیا ”میں جن لوگوں سے نفرت کرتا ہوں انہیں ایک بار ضرور گلے لگاتا ہوں تاکہ اندازہ لگاسکوں کہ اپنے پچھلے صحن میں انہیں دفن کرنے کے لئے کتنا بڑا گڑھا کھودنا پڑے گا۔“

ایک دفعہ وہ ایک شراب خانے کے باہر سے گزر رہا تھا تو ایک کونے پر اسے ایک خاتون کھڑی نظر آئی۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہل لزا تھی جو شوہر کا انتظار کر رہی تھی

۔ گریگری نے اسے لفٹ دینے کی پیشکش کی اور اس نے یہ پیشکش قبول کرلی کیونکہ وہ انتظار کرکے تھک چکی تھی۔

 

 

گریگری لزا کو اس کے گھر چھوڑنے کی بجائے یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا کہ اسے ایک چھوٹے سے کام کے لئے اپنے گھر کا چکر لگانا پڑے گا۔ اپنے گھر پہنچ کر اس نے پہلے لزا کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ٹوکے سے اس کے جسم کے ٹکڑے کرڈالے۔ پہلے اس کا سر کاٹا اور اس کے بعد ایک ایک کر کے اس کے سب اعضاء کاٹ ڈالیں اور ان سب کو وہ  مختلکف بالٹیوں میں جمع کرتا  رہا ۔ اور ساتھ میں ان کی تصاویر بھی بناتا رہا ۔

اس تمام کاروائی سے فارغ ہونےکے بعد اپنے پڑوسی کے پاس گیا  اور اسے کہا  کہ ”

مجھے کچھ وقت کے لئے کھدائی کرنے والی مشین دے دو کیونکہ میں نے ایک لاش دبانی ہے۔“ ہمسایہ نے اسے سامان دیا  لیکن اس کے جانے کے بعد پولیس کو اطلاع دی ۔ جس نے فورا اس درندے کو گرفتار کیا

Leave a Reply