گوریلا اور لڑکی میں عجیب محبت کی غضب کہانی

گوریلا اور لڑکی میں عجیب محبت کی غضب کہانی

ڈیمیان ایسپینل (Damian Aspinall) جو ماحولیات کا ماہر ہے  نے اپنی بیوی وکٹوریہ کو وسطی افریقہ کے جنگلات میں گوریلوں سے ملوانے لے گئے کیو نکہ اس کی بیوی کی خواہش تھی کہ وہ ان گوریلوں کو قریب سے دیکھنا چاہتی ہے ۔ اور ان گوریلوں نے بھی وکٹوریہ کو کچھ ایسے انداز میں خوش آمدید کہا کہ ویڈیو دیکھ کر پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی۔

 

دراصل یہ  ایک ’وائلڈ اینیمل پارک‘ہے جس کا نام ہولیٹس (Howletts)ہے۔ اس جوڑے نے ان دو گوریلوں کو بچپن سے اس پارک میں پال پوس کر بڑا کیا اور 12سال کی عمر میں انہیں وسطی افریقہ کے  جنگلات میں چھوڑ دیا

 

ڈیمیان اس کے بعد بھی مسلسل وہاں جاتے اور ان گوریلوں سے ملتے رہتے تھے۔ جب انہوں نے وکٹوریہ سے شادی کی تو وہ اپنے بیوی کو بھی اپنے ان دوستوں سے ملوانے لے گئے۔ وہ جنگل میں گئے اور ایک ڈرون طیارے کے ذریعے ایما اور جیلٹا کی موجودگی کا پتا چلایا۔ ڈرون پرلگے کیمرے کے ذریعے

 

 

ان دونوں کو تلاش کیا گیا ۔ ان کی جگہ کی نشاندہی ہونے پر ڈیمیان اور وکٹوریہ کشتی میں سوار ہو کر وہاں تک پہنچے۔ وہاں پہچ کر ماہر ماحولیات نے ایک عجیب آواز نکالی تو دونوں گوریلے ان کے استقبال کے لئے دوڑتے ہوئے آئے ۔

 

Leave a Reply