عوام نے عابد شیر علی کی چھترول کر دی

عوام نے عابد شیر علی کی چھترول کر دی

یوں  تو ن لیگ کی لیڈر شپ بڑے بڑے  دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن اس دفعہ عابد شیر سلی نے ایک ایسا دعوہ کیا  جس پر عوام نے اس کی چھترول کر ڈالی

عابد شیر علی نے  لائیو ٹی وی شو کے دوران ایسا دعویٰ کر  دیا  کہ چند دن بعد ہی بری طرح پھنس گئے اور ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

تفصیلات کے مطابق  عابد شیر علی نے نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں انتہائی جذباتی ہو کر کہا کہ ”میں صرف سوئی گیس کا فیتہ کاٹوں، اللہ کی قسم 15 ہزار بندہ اکٹھا کر لوں۔“
لیکن شو مئے  قسمت جنا ب کو چند ہی روز بعد ایک  یونین کونسل سڑک کا افتتاح کرنا پڑ گیا اور جب وہ وہاں پہنچے تو خالی کرسیاں  اور ویرانگی  دیکھ کر ان کے منہ پر بارہ بج گئے  ۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ نہیں بلکہ 10 ہزار مرتبہ عمران خان پر لعنت بھیجوں۔
صحافی نے ان سے گردشی قرضوں سے متعلق سوال کر لیا تو جواب سینے کے بجائے کہا  کہ ایک پیکیج آ رہا ہے جس سے گارمنٹ انڈسٹری کو بھرپور فائدہ ہوگا

Leave a Reply