طیب اردگان کے حکم پر ترکی نے حملہ کردیا

طیب اردگان کے حکم پر ترکی نے حملہ کردیا

ترک صدر کے حکم پر ترکی کی آرمی حملہ کے لئے تیار ۔ امریکہ کو دھمکی

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی فوج میدان میں اتار دی ہے اور امریکہ کو ایسی دھمکی دے ڈالی ہے کہ جس کا کوئی اور ملک تصور بھی نہیں کر سکتا۔ رجب طیب اردگان نے اپنی آرمی شام  کے جنگ زدہ  علاقہ میں داخل کر دی ہیں جو سرحدی علاقوں سے کرد جنگجوﺅں کا خاتمہ کریں گی۔ کرد جنگجو شام کی جنگ میں امریکہ کے اتحادی ہیں لیکن ترکی انہیں اپنے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔ ترکی میں ہونے والی دہشت گردی کی بیشتر کارروائیوں کا ذمہ دار انہیں ہی قرار دیتا ہے۔

 

ترک صدر نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارا صبر اور مت آزماﺅ، ہمیں مزید اشتعال مت دلاﺅ، اس سے زیادہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔“صوبہ بصرہ میں وویمنز کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات نے ہی ہمیں شام کے شہر عفرین پر حملہ کرنے پر مجبور کیا۔میں نے اس حوالے سے باراک اوباما سے بھی بات کی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔ میں نے انہیں کہا تھا کہ ہم کسی رات غیرمتوقع طور پر حملہ کریں گے۔ ہم نے اتنے سال انتظار کیا لیکن اب اور صبر نہیں کر سکتے۔اب اگر شام کے بارڈر پر تعینات ترک فوج پر حملہ ہوا تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے

Leave a Reply