بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ کے ساتھ کیا ہو ا

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ کے ساتھ کیا ہو ا

یہاں مسجد پر کھدال چلی وہاں دل کی زمین بنجر ہونے لگی ۔ اللہ کی رحمت جو شخص سب سے پہلے مسجد  پر حملہ آور ہوا سی نے اسلام کی سر بلندی کے لئے 90 مساجد بناڈالی

بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ بلبیر سنگھ  نے 6 ماہ بعد ہی اسلام قبول کر ڈالا ۔ یہ وہ شخص ہے جنہوں نے مسجد کو شہید کرنے کے لئے سب سے پہلے کھدال چلائی تی اس نے  قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔

تفصیل کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلئے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا۔بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا اس لئے بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلئے 100 مساجد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave a Reply