گھر والوں کو خدا حافظ

گھر والوں کو خدا حافظ

روس میں دو نوعمر بہنوں نے عمارت کی 10ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی اور مرنے سے پہلے ایک ویڈیو بنا کر اس انتہائی اقدام کی ایسی وجہ بھی بتاگئیں کہ جو ہر ماں باپ کو معلوم ہونی چاہیے۔  رپورٹ کے مطابق 15سالہ انستاسیا سویتوزارووا اور 12سالہ ماریا وینوگرادووا نامی یہ لڑکیاں روسی شہر ایزیوسک میں ایک 10منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رہتی تھیں۔ واقعے کے روز وہ عمارت کی چھت پر گئیں اور نیچے چھلانگ لگا دی جس سے موقع پر ہی دونوں کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق انستاسیا اور ماریا دونوں نے خودکشی سے قبل موبائل فون پر ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے گھر والوں کو ’خداحافظ‘کہا۔ انستاسیا نے ویڈیو میں اپنے گھروالوں اور دیگر قریبی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”سب کو خدا حافظ، میں تم سب سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سچا پیار ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ میرے بعد آپ کو کوئی مجھ سے زیادہ بہتر مل جائے گا۔ سب کو آخری بار بہت بہت پیار۔“ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں لڑکیوں نے معروف

 

 

قاتل گیم ’بلیو وہیل‘ کی وجہ سے خودکشی کی ہے، جس نے روس کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک درجنوں نوجوانوں کی موت کے واقعات ہو چکے ہیں۔روسی محکمہ داخلہ کے شعبہ اینٹی کمپیوٹر کرائم کے سربراہ میجر جنرل الیگزے موشکوف نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ ”صرف بلیو وہیل ہی نہیں

بلکہ ایسی اور کئی قاتل گیمز اور پلیٹ فارمز بھی بن چکے ہیں۔“ انہوں نے والدین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے حال ہی میں خودکشی پر مجبور کرنے والے 1339آن لائن گروپس کا پتہ چلایا ہے۔ ان گروپوں سے وابستہ افراد کی تعداد 12ہزار تک ہے اور ان میں اب تک 2لاکھ سے زائد پوسٹس کی جا چکی ہیں۔یہ تمام گروپ نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ٹارگٹ کرتے اور انہیں خودکشی پر مجبور کرتے ہیں۔“

Leave a Reply