نو عمر لڑکی کو پیٹنے کے بعد اس کا سر بھی مونڈھ ڈالا کیونکہ اس نے موبائل میں چیز ہی ایسی رکھی تھی

نو عمر لڑکی کو پیٹنے کے بعد اس کا سر بھی مونڈھ ڈالا کیونکہ اس نے موبائل میں چیز ہی ایسی رکھی تھی

باپ اک سائبان کی مانند ہوتا ہے جو اپنی اولاس کو غموں اور زمانہ کی گرم تپھیڑوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کے لئے اپنا خون پسینہ بہا کر ان کی پرورش کرتا ہے اور کسی صورت بھی پسند نہیں کرتا ہے کہ ان کی اولاد کٓو کسی قسم کی تکلیف ہو ۔ اودلا کی تربیت کے لئے سختی کرنا اچھی بات ہے لیکن یہ سختی ایک

حد میں اچھی گتی ہے اس سے زیادہ جب کی جائے تو انسان کی اپنی اولاد باغی ہو جاتی ہے امریکہ میں ایک باپ نے انٹرنیٹ سے ایسی چیز ڈاﺅن لوڈ کرنے پر اپنی نوعمر بیٹی پر کوڑے برسا دیئے اور اس کا سرمونڈھ ڈالا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوئیزیانہ کے

33سالہ الیکس جے ہیریسن نامی اس شخص کی بیٹی نے اپنے سنیپ چیٹ کی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے موبائل فون میں انسٹال کی تھی جس پر اس سفاک شخص نے نوعمر لڑکی کو اوندھے منہ لٹا کر بیلٹ سے بہیمانہ طریقے سے پیٹ ڈالا اور پھر اس کا سرمونڈھ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عمر 14سے 15سال کے درمیان ہے اور وہ گریڈ 9میں پڑھتی ہے۔ بے رحمانہ پٹائی کے دوران لڑکی تکلیف کی شدت سے مسلسل چیخ و پکار کرتی رہی لیکن اس کے باپ کو رحم نہ آیا۔ واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو پوری قوت سے 50دفعہ

بیلٹ سے مارا۔ پھر وہ اسے دوسرے کمرے میں لے گیا جہاں اس کا سرمونڈھ کر اسے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھنے پر مجبور کیا۔ اس دوران لڑکی بے بسی کی تصویر بنے خاموشی سے آنسوبہاتی رہی۔رپورٹ کے مطابق ہیریسن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a Reply