اسٹیفن ہاکنگ نےمرنے سے پہلے سارے راز بتا دئے تھے

اسٹیفن ہاکنگ نےمرنے سے پہلے سارے راز بتا دئے تھے

ہماری کائنات کے ستاروں کی روشنی کم ہو رہی ہے اور جب یہ مکمل ختم ہو جائے گی تو پوری دنیا میں اندھیرا ہو جاے گا جس کے بعد انسان کے رہنے کے امکانات ختم ہو جائے گے اور اس زمین پر کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا ۔ یہ الفاظ مشہور ملحد سائنس دان اسٹیفن ہانکنگ کے تھے جس نے مرنے سے پہلے اہنے تحقیقی مقالے میں یہ باتیں درج کی ۔ جس سے دنیا کے دوسرے سائنس دان کافی پریشان ہوئے ہیں ،۔

تفصیلات کے مطابق ان کی اس پیپر کا نام Asmooth Exit from Eternal Inflation تھا  سٹیفن ہاکنگ نے اس ریسرچ پیپر میں ہماری اس کائنات جیسی دیگر کائناتیں تلاش کرنے کے ایک طریقے پر بھی بحث کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہم ایک خلائی جہاز کے ذریعے دیگر کائناتوں کی کھوج کر سکتے ہیں اور ہماری اس کائنات کے آبادی کے قابل نہ رہنے سے قبل ان دوسری کائناتوں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔سٹیفن ہاکنگ بہت پہلے ’کثیرکائناتی نظریہ‘ پیش کر چکے ہیں جس میں

انہوں نے بتایا تھا کہ جس ’بگ بینگ‘ کی وجہ سے ہماری کائنات وجود میں آئی اس کی وجہ سے کئی اور کائناتیں بھی وجود میں آئی تھیں۔ ہم ایک خلائی جہاز پر ڈی ٹیکٹر لگا کر ان کائناتوں کا سراغ لگا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کے آہستہ آہستہ زمین کے تاریک ہو جانے کے اس نظریئے سے بعض سائنسدانوں اور ماہرین تکوینیات نے اختلاف کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی کائناتوں کی تلاش میں یہ ریسرچ پیپر انتہائی معاون ثابت ہو گا

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نظریہ قابل قبول ہے کیونکہ دوسری کائنات سے تابکاری مادہ نکلتا ہے جو کہ خلا میں پھیل جاتا ہے اور اس کے اثرات ہماری زمین کی طرف بھی آتے ہیں اس لئے اگر خلائی جہازوں پر ایسے آلات لگائے جائے جو تابکاری کا پتا لگا سکتے ہو تو اس سے دوسری کائناتوں کے وجود کا علم ہو سکات ہے

Leave a Reply