میرا شوہر قبر سے میرے لئے یہ چیز بھیج رہا ہے ۔ بیوہ

میرا شوہر قبر سے میرے لئے یہ چیز بھیج رہا ہے ۔ بیوہ

برطانیہ میں ایک خاتون کے شوہر کا انتقال ہوا تو بے چاری شدید ڈیپریشن کا شکار ہوگئی اور اس کی دن رات کی نیندیں اڑ گئی ، اسد دوران ایک نجومی سے اس کی ملاقات ہوئی جس نے اسے ایک ایسی بات بتائی کہ بیوہ کو خود چکر آنے لگ گئے لیکن کچھ دن بعد اس کی بات سچ ثابت ہوگئی

تفصیلات کے مطابق 53سالہ جولی ہنسن نامی اس خاتون کو اپنے شوہر اینڈریو کی موت پر شدید صدمہ لاحق ہوا اور وہ ڈپریشن میں رہنے لگی۔ اس کی موت کے چند ہفتے بعد وہ ایک ماہر نفسیات کے پاس گئی جو علم نجوم بھی جانتا تھا۔اس نجومی نے اسے بتایا کہ ”اس کا شوہر قبر سے اس کے لیے نیا جیون ساتھی بھیج رہا ہے۔“
جولی نے نجومی کی اس پیش گوئی کو مذاق سمجھا اور نظر انداز کر دیا لیکن چند دن بعد ہی اسے فیس بک پر ایک پیغام موصول ہوا۔ یہ پیغام اس کے کلاس فیلوٹیری

کوکسن کا تھا جسے وہ بے حد پسند کرتی تھی۔ اس وقت جولی کی عمر 17سال تھی، تاہم کالج کے بعد وہ الگ ہو گئے اور پھر کبھی نہیں ملے۔ اس پیغام سے دونوں میں پھر رابطہ بحال ہو گیا اور اب وہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔جولی کا کہنا تھا کہ ”میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹیری اس طرح مجھے کبھی زندگی میں ملے گا۔ جس طرح ٹیری میرے شوہر کی موت کے فوری بعد میری زندگی میں آیا اس سے مجھے نجومی کی پیش گوئی پر یقین آ گیا ہے۔ ٹیری کو واقعی میرےشوہر اینڈریونے

میرے لیے بھیجا ہے اور میرے خیال میں اینڈریونے میرے لیے بہترین شخص کو منتخب کیا ہے۔“
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شوہر کے مرنے سے پہلے بھی اس خاتون کا ملنا جلنا اپنے نئے بوائے فرینڈ سے تھا اور ان دونوں میں اس کو لے کر کافی کشیدگی تھی ۔ اور اس ہی کی وجہ سے اس کا شوہر مرا ہے کیونکہ یہ اسے ذہنی طور پر اذیت دے رہی تھی ۔ اور اس نے جو بات کیہےئ یہ صرف بدنامی سے بچنے کے لئے کی ہے

Leave a Reply