فوجی چیک پوسٹ پر بھیڑ نے خود کش حملہ کر دیا

فوجی چیک پوسٹ پر بھیڑ نے خود کش حملہ کر دیا

یہ تو ہم جانتے ہیں کہ خود کش حملے کا کام انسانوں کا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب جانور بھی ایسا کام کرنے لگے ہیں ۔ جی ہاں عراق میں ایک چیک پوسٹ پر کچھ بھیڑیں پکڑی گئی جس میں سے ایک بھیڑ کے ساتھ کئی کلو گرام بارودی مواد باندھا ہوا تھا اور وہ خود کش حملہ کرنے جا رہا تھا

ویب سائٹ ’ایران فرنٹ پیج‘ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے بھیڑوں سے بھری ایک گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ ایک اہلکار جب گاڑی کے گرد بارودی مواد کا پتا چلانے والا سینسر لے کر گھوم رہا تھا تو اسے گڑ بڑ کا احساس ہوا۔ گاڑی کے اندر تو کچھ نا ملا البتہ ایک بھیڑ کے قریب لے جانے پر سینسر کی سیٹی بجنا شروع ہو گیا۔ پتا چلا یہ بھیڑ ہی دراصل ایک تباہ کن بم تھی، کیونکہ دہشت گردوں نے اس کے جسم میں بارودی مواد داخل کر رکھا تھا۔

اس سے پہلے دمشق شہر میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ایک چیک پوسٹ پر ایک گائے کا پتا چلایا تھا جس کے جسم میں بھاری مقدار میں بارود چھپایا گیا تھا۔ اس بارودی مواد کو دمشق میں دھماکوں کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔

لیکن حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ انسان ایک دوسرے کیجان لینےکے لئے اب جانوروں کا بھی استعمال کرنے لگے ہیں جن کا اس جنگ سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا لیکن کیا کریں کہ ان کے آقا انسان کو اس سے اچھا ہتھیار شاید ہی میسر آسکے ۔

Leave a Reply