دبئی میں جوان خاتون کو فروخت کرنے کی کوشش میں بنگالی گرفتار

دبئی میں جوان خاتون کو فروخت کرنے کی کوشش میں بنگالی گرفتار

دبئی میں دو بنگالیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ خاتون کو بھی بازیاب کر لیا گیا ہے جسے فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ پولیس کو دیکھتے ہوئے ایک نے دوڑ لگائی ۔ اور بھاگ گیا ۔ جب کہ باقی دو کو گرفتار کر لیا گیاخلیج ٹائمز کے مطابق ان مجرموں کی عمر 31 اور 26 سال بتائی گئی ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ سال قید کے علاوہ ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفرور ملزم جسم فروشی کا اڈہ چلاتا تھا جبکہ اس کے دونوں ساتھی جسم فروشی کے لئے لڑکیوں اور گاہکوں کو اس کے پاس لاتے تھے۔ انہوں نے جسم فروشی کے دھندے کے لئے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے جال میں پھنسایا اور بعد ازاں اسے بیچنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہو گئے۔


متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ایک انڈونیشیائی خاتون نے اسے 3000 درہم کی ملازمت کا جھانسہ دیا تھا۔ وہ ایک گھر میں خادمہ کے طور پر کام کررہی تھی لیکن انڈونیشیائی خاتون کی باتوں میں آکر گھر سے بھاگ گئی۔ وہ بنگلہ دیشی ملزمان کی مدد سے فرار ہوئی جو اسے اپنے ساتھ دبئی کے ایک فلیٹ پر لے گئے۔ وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ اسے جسم فروشی کے دھندے پر لگایا جا رہا ہے، جس پر اس نے سخت مزاحمت شروع کر دی۔ اس کے عدم تعاون کے رویے سے تنگ آکر بالآخر

ملزمان نے اسے بیچنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کی بدقسمتی تھی جس شخص کے ساتھ انہوں نے سودا کیا وہ پولیس کا جاسوس تھا۔ انہوں نے خاتون کو 3400 درہم میں فروخت کرنے کا سودا کیا تھا جب وہ خاتون کو حوالہ کرنے کے وقت وہاں پہنچے تو جاسوس موجود نہیں تھا انہوں نے کچھ دیر انتظار کیا لیکن کچھ دیر بعد وہاں سادہ لباس میں موجود پولیس کی ٹیم پہنچی اور غیر محسوس طریقہ سے ان کا گھہراو کیا اور اس کے بعد اچانک جا کر انہیں دبوچ لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کا پورا گروہ ہے جو کہ عورتوں کا دھندہ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ اغواہ کا کام بھی کرتے ہیں پولیس کو باقی افراد کی تلاش ہے

Leave a Reply