سعودیہ کی ایک ایسی مسجد جہاں ہر پاکستانی جانا پسند کرتا ہے ۔ سعودی گائیڈ نے ایک ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کا دل بھی جانے کو کرے گا

سعودیہ کی ایک ایسی مسجد جہاں ہر پاکستانی جانا پسند کرتا ہے ۔ سعودی گائیڈ نے ایک ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کا دل بھی جانے کو کرے گا

ہر حاجی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ طائف کا وہ مقام ضرور دیکھے جہاں پر رسول اللہ ﷺ نے آرام کیا تھا مسجد کو پاکستانی مسجد علی کے نام سے جانتے ہیں اس کے علاوہ طائف میں اور بھی دیکھنے لائق مقامات ہیں جیسے مسجد المدھون کی ایک الگ شان ہے یہ مسجد المثنا کے علاقہ میں ہے جوکہ اپنے پھلوں کی پیداوار کے لحاظ سے بہت مشہور ہے ۔

ٹورسٹ گائیڈ نے چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد 162 سال قبل تعمیر کی گئی ہے اور اس کی تعمیر میں عباسی طرز تعمیر کا لحاظ رکھا گیا ہے جو اسے باقی مساجد سے ممتاز بناتی ہے ۔ گائیڈ نے بتایا کہ جب نبی کریم ﷺ طائف میں تنلیغ کے غرض سے تشریف لے کر گئے تو انہیں سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تو طائف سے واپسی پر انہوں نے شہر سے باہر ایک سرسبزوشاداب وادی کے ایک باغ میں آرام فرمایا۔ اس باغ میں کام کرنے والے ایک عراقی عیسائی نے آپ کی خدمت میں انگور پیش کئے، اور آپ کی شان سے وہ ایسا متاثر ہوا کہ اسلام قبول کر لیا۔ یہ تاریخی باغ اسی مسجد المدھون کے سامنے واقع ہے۔
ٹورسٹ گائیڈ نے بتایا کہ اس مسجد کو دیکھنے کے لئے پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، بنگلہ دیش اور ترکی جیسے ممالک سے سیاحوں کی بہت بڑی تعدا د آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے والے بہت سے پاکستانی اس مسجد کو حضرت علیؓ مسجد کے نام سے بھی جانتے ہیں

Leave a Reply