ملتان سلطان ٹیم کے مالک کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب

ملتان سلطان ٹیم کے مالک کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب

کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل کی سب سے بڑی اور مضبوط ٹیم کا مالک کس جرم میں ملوث ہے؟ اصلیت پڑھ کر آپ بھی توبہ توبہ کرینگے. انہوں نے اربوں روپے کی ٹیم کیسے بنا لی؟ اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ سب بتا چل گیا.

رائل پام کے مالک اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں پارٹنر شیخ رمضان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب نے وزارت داخلہ سے سفارش کردی۔

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے لیفٹیننٹ (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریلوے خالد نقی کے ساتھ ملی بھگت کرکے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے لئے ریلوے کی 140 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر لینے والے حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر شیخ رمضان دبئی فرار چلے گئے ہیں۔ نیب نے غیر قانونی140 ایکڑ کی زمین حاصل کرنے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا۔

مقامی اخبار” روزنامہ خبریں “کے مطابق 2001میں ریلوے گالف اینڈ کنٹری کلب کی 140 ایکڑ انتہا ئی قیمتی اراضی کو نہایت سستے داموں حاصل کرنے کے لئے حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر شیخ رمضان نے سابق وفاقی وزیر ریلوے لیفٹیننٹ (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریلوے خالد نقی سے ملی بھگت کرکے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے لئے غیر قانونی طور پر حاصل کی تھی جس سے قومی خزانے کو اس وقت کے حساب سے دو ارب سے زائد جبکہ اب تک کے نقصان کا تخمینہ اربوں لگای اگیا ہے۔ نیب نے رمضان شیخ کی جانب سے ریلوے حکام کے ساتھ ساز باز کرکے غیر قانونی اراضی کلب کو دینے کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا ہے جس سلسلہ میں اس کیس میں مطلوب مذکورہ تین افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت کو درخواست ارسال کردی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اس کیس کے حوالے سے تحقیقات کرتی رہی ہے جہاں سے کیس نیب کو منتقل ہوا تھا۔ 2015 میں قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ زمین کے کرایہ کی مد میں 52 روپے 43 پیسے کی بجائے صرف چار روپے فی گز کے حساب سے معاہدہ کیا گیا تھا جس کے حساب سے رقم 10 ارب روپے بنتی ہے۔ اخبار نے بتایا کہ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے لئے ریلوے کی غیر قانونی طور پر زمین حاصل کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایاگیا اور مہنگے داموں کلب کی ممبر شپ فروخت کرکے اربوں روپے کمائے گئے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں اربوں روپے مالیت کی ٹیم ملتان سلطان خریدی گئی۔

Leave a Reply