چینی اور جاپانی خواتین انتہائی خوبصورت کیوں ہوتی ہیں ؟ ماہرین نے وجہ معلوم کر لی ۔۔ آپ بھی جانیں

چینی اور جاپانی خواتین انتہائی خوبصورت کیوں ہوتی ہیں ؟ ماہرین نے وجہ معلوم کر لی ۔۔ آپ بھی جانیں

کراچی (نیوز ڈیسک )برصغیر پاک و ہند میں سبزیوں کو پکاکر کھانے کا قدیم رواج ہے۔ ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ سبزیوں کو پکانے یا بُھوننے سے ان میں موجود بیشتر قدرتی غذائی اجزا ضایع ہوجاتے ہیں۔ اس لیے جن سبزیوں کو بنا پکائے کھایا جاسکتا ہے ، انھیں کچا استعمال کیا جائے۔

کچی سبزیاں کھانے سے جسم کو پوری غذائیت ملے گی اور صحت بہتر ہوتی چلی جائے گی۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر خواتین صحت مند اور چاق چوبند رہنا چاہتی ہیں تو انھیں اپنی خوراک میں کچی سبزیوں کی مقدار بڑھا لینی چاہیے۔ چینی، جاپانی اور یورپی خواتین کی اکثریت کچی، ابلی ہوئی یا بھاپ میں پکی سبزیاں کھانے کو ترجیح دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں خواتین کی اکثریت چاق چوبند اور صحت مند ہے۔ مٹر سے لے کر پالک، بند گوبھی، کھیرا، گاجر، مکئی، ٹماٹر، پیاز، لہسن زیادہ تر سبزیاں بنا پکائے استعمال کرتی ہیں جب کہ ہماری خواتین ہر قسم کی سبزی بلکہ بعض پھلوں کو بھی اتنا پکاتی ہیں کہ وہ ملغوبہ بن جاتے ہیں اور اپنی تمام افادیت کھودیتے ہیں۔

لوکی، توری، کدو، گوبھی، گاجر، آلو وغیرہ کو اس قدر اور ایسے پکایا جاتا ہے کہ پہچان مشکل ہوجاتی ہے کہ یہ کون سی سبزی ہے۔اگر آپ چینی، جاپانی، خواتین کی طرح حسین اور جوان نظر آنا چاہتی ہیں تو غذا کو قدرتی انداز میں کھانے کی عادت ڈالیں۔

جو سبزیاں کچی کھائی جاسکتی ہیں انھیں کچی اور جو نرم کرکے بوائل کرکے یا بھاپ میں پکاکر کھائی جاسکتی ہیں انھیں تیل، گھی اور مسالوں میں بھون کر غیر صحت بخژ بلکہ مضر صحت بناکر نہ کھائیں۔

Leave a Reply