کروڑوں آنکھیں اشک بار ۔۔ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بارے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کروڑوں آنکھیں اشک بار ۔۔ معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بارے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے نئی آنے والی فلم ’’مانیکارنیکا ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران گرکر زخمی ہوگئیں۔کنگنا رناوٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران دوسری بار زخمی ہوئی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران کنگنا کو 40 فٹ اونچائی سے چھلانگ لگانا تھی۔ تمام تراحتیاط اورحفاظتی اقدامات کے باوجود کنگنا رناوٹ صحیح طور سے یہ منظرفلمبند نہ کروا سکیں اورگرکرزخمی ہو گئیں۔

کنگنا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ بیڈ ریسٹ کیلئے کہا ہے۔ کنگنا کے زخمی ہونے پر فلمساز نے شوٹنگز ملتوی کروا دیں۔واضح رہے کہ اس قبل بھی کنگنا ’’مانیکا رنیکا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نہار پنڈیا کی تلوار سے زخمی ہوگئی تھیں۔

Leave a Reply