فحش فلموں کی مشہور ترین اداکارہ کی ایسی خوفناک موت کہ پوری انڈسٹری نے ڈر کے مارے کام بند کر دیا

فحش فلموں کی مشہور ترین اداکارہ کی ایسی خوفناک موت کہ پوری انڈسٹری نے ڈر کے مارے کام بند کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں میں کام کرنے والی مشہور امریکی اداکارہ آگسٹ ایمینز پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ شوبز کی صنعت کی سرگرمیوں بارے شائع ہونے والے امریکی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فحش فلموں کی 31سالہ اداکارہ کو کیلیفورنیا میں ان کے گھر میں مردہ حالت میں دیکھا گیا ۔

بظاہر یہ تاثر مل رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی کثرت کی وجہ سے مریں تاہم پولیس نے ان کی موت کی وجہ کےبارے میں کسی بھی پہلو کوخارج از امکان قرار دینے سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ مو ت کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے۔

ان کے کرائے کے گھر میں ان کی لاش کو سب سے پہلے ان کے مکان مالک نے دیکھا ۔اس نے پولیس کو مطلع کرتے ہوئے بتایا ایمینز بیڈ پر دراز تھیں او ر ان کے پاس نشہ آور گولیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی لاس اینجلس کی فحش انڈسٹری نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے فلموں کا کام روک دیا ہے۔اس فلمی صنعت کی اہم شخصیات نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply