فحش فلمیں بنانے والی پوری صنعت سوگ میں ڈوب گئی کیونکہ۔۔۔

فحش فلمیں بنانے والی پوری صنعت سوگ میں ڈوب گئی کیونکہ۔۔۔

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکا میں فحش فلمیں بنانے والی صنعت میں صف ماتم بچھ گئی ہے کیونکہ چند دن قبل فحش فلموں کی مشہور اداکارہ آگسٹ ایمیز کی پراسرار موت ہوئی اور اب ایک اور فحش اداکارہ اسی طرح کے پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 31 سالہ اداکارہ یوری زان بیلٹر کی موت بظاہر نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے۔ وہ بیل فلاور کیلیفورنیا کے علاقے میں کرائے کے گھر میں مقیم تھیں اور ان کی لاش سب سے پہلے گھر کے مالک نے دیکھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اداکارہ کے بیڈ کے قریب نشہ آور گولیاں بکھری ہوئی تھیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی لاس اینجلس کے فحش سٹوڈیوز میں کام روک دیا گیا اور پوری انڈسٹری میں سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں، اداکاراؤں اور فلم پروڈیوسروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور انڈسٹری سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply