چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا بڑا فیصلہ

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا بڑا فیصلہ

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2017ء): چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تاریخی فیصلہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہفتے کے روز بھی عدالت لگے گی۔ ہفتے کے روز عدالت لگانے کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا ۔ چیف جسٹس ہفتے کو چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس 23دسمبر کو دوپہر دو بجے کیسز کی سماعت کریں گے۔ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں ساحلی علاقوں پر ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہو گی۔سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

Leave a Reply