بالآخر میانمار کی حکمران آنگ سانگ سو چی کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی سزا مل گئی

بالآخر میانمار کی حکمران آنگ سانگ سو چی کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی سزا مل گئی

میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی کو بالآخر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی سزا مل گئی ہے ۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی اور قتل عام پر برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا ہے، کیونکہ انہوں نے نہ صرف اس بربریت پر طویل خاموشی اختیار کیے رکھی بلکہ جب بولیں تو قاتل فوج اور بدھ دہشت گردوں کے حق میں زبان کھولی۔

رپورٹ کے مطابق آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کونسل کی برطانوی درالحکومت لندن میں ہونے والی فل ہاﺅس میٹنگ میں ہوا۔آنگ سان سوچی کو 1997ءمیں فریڈم آف سٹی کا اعزاز دیا گیا تھا، اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سے ان کی تصویر بھی اتاردی گئی تھی۔آکسفورڈ کونسل نے اجلاس میں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی بھرپور مذمت کی ہے۔

Leave a Reply