’صبح میں سو کر اُٹھی تو میرے شوہر نے دیکھتے ہی یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ۔۔۔‘ خاتون کو ایسی وجہ سے طلاق دے دی گئی کہ جان کر مردوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں

نئی دلی(نیوز ڈیسک)طلاق وہ فعل ہے جسے جائز ہونے کے باوجود انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا گیاہے لیکن افسوس کہ اس کے باوجود لوگ ایسی ایسی معمولی باتوں پر طلاق دے ڈالتے ہیں کہ سن کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ، بلکہ یوں کہئیے کہ ناقابل فہم واقعہ، بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس بناءپر طلاق دے ڈالی کہ وہ صبح تاخیر سے بیدار ہوئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رامپور شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے میڈیا کو بتایا کے گزشتہ رات اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ درد کے باعث وہ رات بھر سو نا سکی لیکن رات گئے کہیں اس کی آنکھ لگ گئی۔ دیر سے سونے کے باعث وہ صبح جلدی نا اٹھ سکی، لیکن بالآخر جب اٹھی تو طلاق اس کی منتظر تھی۔ اس کا شوہر اس بات پر سخت برہم تھا کہ وہ اتنی تاخیر سے بیدار ہوئی ہے اور بس اسی بات پر بگڑ کر اس نے بیوی کو طلاق دے ڈالی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کے تشدد کے باوجود اس کی فرمانبردار تھی اور اسی کے گھر میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی تھی لیکن اس نے معمولی سی بات پر طلاق دے کر اسے بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا نے اس عجیب و غریب حرکت پر شوہر سے اس کا مﺅقف جاننے کی کوشش کی مگر اس نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

Leave a Reply