مقصود خان کے پیٹ میں شدید درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو اندر خزانہ مل گیا

مقصود خان کے پیٹ میں شدید درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو اندر خزانہ مل گیا

سکے جمع کرنے والے لوگ تو آپ نے ضرور دیکھے ہوں گے لیکن کبھی سکے کھانے والا کوئی شخص دیکھا ہے؟ یہ عجیب و غریب مثال آپ اس بھارتی شہری کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جو ایک عرصے سے سکے کھانے کے شغل میں مصروف تھا، بلکہ وہ کیل، نٹ بولٹ اور حتٰی کہ تیز دھار بلیڈ تک کھا چکا ہے۔

دی میٹرو کے مطابق اس 35 سالہ بھارتی شہری کا نام مقصود خان ہے، جسے پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے ہسپتال لیجایا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں 263 سکے جمع ہوچکے ہیں، جبکہ دیگر دھاتی اشیاءاس کے علاوہ ہیں۔ریاست مدھیا پردیش کے سنجے گاندھی ہسپتال میں مقصود خان کا آپریشن کرنے والی ٹیم کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر پریانکا شرما کا کہنا تھا کہ مریض پیٹ میں شدید درد کی شکایت کررہا تھا لہٰذا ہم نے اس کی اینڈوسکوپی کی لیکن ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں سکے، کیلیں اور نٹ بولٹ وغیرہ بھاری مقدار میں جمع تھے۔

مقصود خان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے اور اکثر مسافروں سے ملنے والے سکے نگل جاتا تھا۔ اسے گزشتہ کئی ماہ سے پیٹ درد کی شکایت تھی لیکن گزشتہ دنوں اس کا درد شدت اختیار کرگیا جس کے بعد اسے ہسپتال لیجایا گیا۔ اس کے پیٹ سے برآمد کئے گئے سکوں، کیلوں اور دیگر دھات کی اشیاءکا کل وزن 7کلوگرام سے زائد تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن بروقت ہو گیا ورنہ تاخیر کی صورت میں خدشہ تھا کہ مریض کی جان بھی جا سکتی تھی۔

Leave a Reply