ماضی کی یہ مشہور اداکارہ کون ؟

ماضی کی یہ مشہور اداکارہ کون ؟

بولی وڈ میں ماضی کی مشہور اداکارہ گیتا کپور ہیں ۔ وہ ماضی میں بلاگ بسٹر فلم پاکیزہ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ تاہم اب یہ مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے بیٹے نے بھی ان کا خرچہ اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔ حتی کہ ان کی بیٹی نے بھی ان کو پہچاننے سے انکار کرچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گیتا کپور کے بیٹے نے ان کو علاج کیلئے ایک ہسپتال میں داخل کرایا تھا اور پھر نہ تو علاج کا خرچہ ادا کیا اور نہ ہی وہ ان کو ہسپتال سے واپس لینے آیا۔

ایک خبررساں ادارے کو اپنی کہانی سناتے ہوئے گیتا کپور نے بتایا کس طرح ان کا بیٹا نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتا تھا بلکہ چار دن میں محض ایک مرتبہ کھانا مہیا کرتا تھا۔

بعدازاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کے بیٹے اور بیٹی کو والدہ کو لیجانے کیلئے بھی اطلاع دی گئی۔ تاہم دونوں نے اسکو نظرانداز کردیا جبکہ ان کی بیٹی نے کال رانگ نمبر قرار دے کر بند کردی تھی۔

Leave a Reply