سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص پکڑا گیا جان کر آپ

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص پکڑا گیا جان کر آپ

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا  معصوم زینب کے گھر کے قریب اسے اپنی جانب بلانے والا شخص ڈی پی او آفس میں حاضر ہو گیا  ہے اور اپنی شناخت کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں بالکل بے گناہ ہے ۔

https://youtu.be/a7z8R_jr3xY
یہ خبرمنظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طووفان سا ہے  کہ کیا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے کسی کی شناخت بھی اب نہیں کر سکتے ۔ نجی ٹی وی

کیپٹل نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا  کہ یہ آدمی  محمد امین پیرووالا روڈ سعید آباد کالونی کا رہائشی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سات روز گزرنے کے بعد پولیس جس سی سی ٹی وی فوٹیج کا سہارا لے کر ملزم کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی تھی وہ آج صبح ڈی پی او آفس میں آ کر پیش ہو گیا۔ ۔جبکہ اس  شخص نے بتایا کہ جب یہ فوٹیج چلی تو اس نے دیکھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص تو وہ خود ہے جس کے بعد وہ یہ سوچ کر پیش ہو گیا کہ کہیں پولیس اسے پکڑ نہ لے۔اس کا کہنا تھا کہ میں خود آ کر پیش ہو گیا ہوں، اگر کوئی مجھے ویسے شناخت کر لیتا تو شائد سرراہ  میں جان سے گزر جاتا ۔ اسی خوف کے تحت میں خود پیش ہوا ہوں کہ میں اس سارے معاملے میں ملوث نہیں ہوں۔

Leave a Reply