بھارتی سرجیکل سٹرائک نے ان کی ناک کٹوا دی دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئےگا

بھارتی سرجیکل سٹرائک نے ان کی ناک کٹوا دی دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئےگا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کیخلاف  بکواس  کرنے اور سرجیکل سٹرائیک کے  دعوے کرنے والے بھارت کے فوجیوں کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے دیکھ کر پاکستان ”ڈر“ جائے گا اور بھارت کیخلاف جنگ کا ”سوچے“ کا بھی نہیں۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنسی کا طوفان مچایا ہے کہ ہر کوئی ان پر ہنس رہا ہے اور سرجیکل سٹرائیک کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے بھارت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کسی جنگی مشق یا پھر ائیر شو کے دوران ہیلی کاپٹر سے رسی کے ذریعے زمین پر اترنے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

پہلا فوجی بہت تیزی سے رسی کے ذریعے نیچے اترتا ہے اور ٹارگٹ کی طرف بھاگتا ہے اس کےبعد دوسرا فوجی لٹکتا ہے ابھی نیچھے نہیں اترا ہوتا  کہ اس کے پیچھے دوسرا اور اس کے فورا بعد تیسرا اترتا ہے لیکن ۔ اس ہلچل میں تینوں نیچے دھڑام سے گر پڑتے ہیں

کیا پاکستان ایسی فوج کا مقابلہ کر سکتا ھے ؟😭انڈین فوج کی ایسی سرجیکل سٹریک جو دنیا میں کسی بھی فوج نے نہیں کی ہوگی

Posted by Pakistan Media Leaks on Sonntag, 14. Januar 2018

ویڈیو بنانے والے  فوجی اہلکار ہی ہیں جن میں سے ایک شخص فوراً کہتا ہے ”ارے گر گیاہے، اوپر سے گر گیا ہے وہ۔“ اور اس کیساتھ ہی ان کیساتھ بیٹھا ایک شخص جو غالباً فوجی اہلکار ہے، حادثے کی جانب بھاگتا دکھائی دیتا ہے جبکہ زمین پر گرنے والے فوجی اہلکار بے ہوش پڑے نظر آتے ہیں ۔

Leave a Reply