سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کریک ڈاﺅن

سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کریک ڈاﺅن

سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں اور وزراءکی گرفتاری کا ہنگامہ ابھی جاری تھا کہ کویت میں بھی درجنوں اہم اور طاقتور شخصیات کو جیل بھیجنے کا واقعہ پیش آ گیا ہے۔ جیل بھیجے گئے سابق ارکان پارلیمنٹ و دیگر سیاسی کارکنان پر الزا م تھا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور ملک میں بے امنی کو ہوا دینے کی کوشش کی۔ ان میں حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے 8سابقہ ارکان پارلیمنٹ اور دو موجودہ ڈپٹی بھی شامل ہیں۔ انہیں ایک سے پانچ سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق قومی اسمبلی کی بلڈنگ پر دھاوابولنے کا واقعہ 16 نومبر 2011ءکے دن اس وقت پیش آیا جب اپوزیشن کارکنان اس وقت کے وزیراعظم شیخ ناصر الاحمد الصباح کے خلاف کرپشن کے الزامات پر احتجاج کررہے تھے۔ دسمبر 2013ءمیں کویتی کرمنل کورٹ نے تمام ملزمان کو رہا کردیا تھا لیکن استغاثہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔

Leave a Reply