ختم نبوت کے بل کی ترمیم میں صرف (ن) لیگ نہیں بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین شامل نکلے ۔۔ ایسے ایسے نام سامنے آگئے کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہیں رہی گی ۔۔ جاوید چوہدری کا دھماکہ خیز انکشاف

ختم نبوت کے بل کی ترمیم میں صرف (ن) لیگ نہیں بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین شامل نکلے ۔۔ ایسے ایسے نام سامنے آگئے کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہیں رہی گی ۔۔ جاوید چوہدری کا دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے اعتزاز احسن نے کہا کہ ختم نبوت  میں ترمیم کا بل منظور کرنے میں آپ بھی شامل تھے ، اس اعتبار سے تو آپ کو بھی سزا ملنی چاہئیے ۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ یہ بل 34اراکین پر مشتمل کمیٹی نے منظور کیا جس کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ۔ ان اراکین میں پی ٹی آئی کے چار لوگ ، چھ لوگ پیپلز پارٹی کے، جماعت اسلامی اور یہاں تک کہ جمیعت علمائے اسلام کے لوگ بھی شامل تھے۔

جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ34کے 34لوگوں کو فارغ کر دیں ، جو بھی بڑی سے بڑی سزا ہے وہ دے دیں۔ جس جس نے اس بل کی منظوری دی ہے اسے فارغ کر دیں۔

حکومت کی بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ اپنے فرائض اور اپنے اختیارات سے دستبردار ہوتی جا رہی ہے ان کو اسٹینڈ لینا چاہئیے تھا ایک بندے پر ، اب یہ لوگ34کی فہرست پر گر گئے ہیں ۔ میں ان لوگوں کو ذمہ دار نہیں سمجھتا لیکن اگر حکومت ان کو ذمہ دار سمجھتی ہے تو حکومت کو چاہئیے کہ کچھ کرے بھی۔

میں کہتا ہوں کہ بغیر کسی امتیاز کے سب کے سب اراکین کو سزا دے دو۔ میں تو دنیا دار ہوں لیکن اس میں کئی دین دار لوگ بھی شامل تھے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

Leave a Reply