قطری شہزادے ملک کو کروڑوں کا چونا لگا گئے

قطری شہزادے ملک کو کروڑوں کا چونا لگا گئے

ملک میں قطری شہزادوں کی آمد ایک وقت میں اہم مسئلہ اختیار کیا گیا تھا جس کو شدید رد عمل کا سامنا کر نا پڑا تھا اس کے ساتھ اعلی عدلیہ سے ان کے شکار پر بھی پابندی لگائی گئی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود ان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے  لیکن اب ایک ایسی خبر ائی ہے جس میں ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے

تفصیلات کے  مطابق قطری شہزادیں ہر سال اپنی نجی ائیر لان میں پاکستان آتے ہیں اور اپنے ساتھ مختلف سامان بھی لاتے ہیں جب کہ اس کے ساتھ قیمتی گاڑیاں بھی لاتے ہیں لیکن کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں آتی تو ہیں لیکن واپس نہیں جاتی بلکہ پاکستان میں ہی ان کو بیچ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سمگلنگ میں شمار ہوتی ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا کسٹم ادا نہیں کیا جاتا ۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ یہ کل 33 سے زائد گاڑیاں ہیں جن میں سے 5 پکڑی گئی ہیں لیکن حکومتی پریشر کی وجہ سے ان لوگوں کو گرفتار نہیں کرایا جاسکا ۔ جب کہ باقی گاڑیاں ایک گھر میں اب بھی کھڑی ہیں ۔ اس معاملہ کو سلجھانے کے کئے کسٹم حکام نے وزارت داخلہ کے ساتھ رابطہ کیا ہے

Leave a Reply