دوسرے ملک سے آنے والا ڈاکووں کا گروہ جو ڈکیتی کے ساتھ یہ کام بھی کرتا ہے

دوسرے ملک سے آنے والا ڈاکووں کا گروہ جو ڈکیتی کے ساتھ یہ کام بھی کرتا ہے

کراچی کے پوش علاقوں میں افغان ڈاکوؤں کے گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ وارداتوں کے دوران خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل اس گروہ کا ایک رکن پولیس مقابلے میں ہلاک اور دو زندہ گرفتار ہوئے تھے جن سے ہونے والی تفتیش میں گروہ کے حوالے سے  اہم تفصیلات منظر عام پر آئیں ۔ گروہ کا سرغنہ کراچی میں موجود ڈاکوؤں کو افغانستان سے ہی کنٹرول کرتا ہے، جس نے افغان گینگ کے کیس پر کام کرنے والے تفتیشی افسر کو افغانستان سے فون کر کے دھمکیاں بھی دی ہیں،یہ گروہ کراچی کے پوش علاقوں میں سرگرم تھا، خاص طور پر اس گروہ کے

ارکان سردیوں میں افغانستان سے چمن اور چمن سے کوئٹہ کے ذریعے کراچی پہنچتے ہیں۔کراچی کے علاقوں مچھر کالونی، اتحاد ٹاؤن، بفر زون اور ختر کالونی میں اس گروہ کے افراد قیام کرتے ہیں، گروہ کے ارکان کے تعداد 50 کے قریب ہے اور ان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز بھی موجود ہیں جو جعلی نہیں بلکہ ان کا ریکارڈ نادرا میں بھی موجود ہے۔

ایک مقامی شخص اس گروہ کے لیے پوش علاقوں میں اُن گھروں کی ریکی کرتا ہے جہاں امیر افراد رہتے ہیں جس کے بعد گروہ دو ٹولیوں کی صورت میں واردات کرتے ہیں۔اس گروہ نے کراچی کے علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، ناظم آباد و دیگر علاقوں میں واراتیں کی ہیں جن کی تعداد 100 کے قریب ہے۔اس گروہ نے کراچی کے چند ہائی پروفائل افراد کے گھروں پر بھی وارداتیں کی ہیں جبکہ گروہ کا ایک رکن واردات کے دوران اور ایک پولیس مقابلے میں مارا جاچکا

ہے۔واردات کے دوران اس گروہ کے ارکان کی جانب سے خواتین سے زیادتی کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی کوئی رپورٹ پولیس کو درج نہیں کرائی گئی البتہ گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔

Leave a Reply