متھیرا کے نئے ایڈ نے ہنگامہ کر دیا

متھیرا کے نئے ایڈ نے ہنگامہ کر دیا

پاکستان میں زیادہ توانائی اس بات ر صرف کی جاتی ہے کہ آبادی کو کنٹرول کیا جائے جس کے لئے حٓکومتی معاونت سے سینکڑوں پروگرام چل رہے ہیں اس میں ہمارا میڈیا پیش پیش ہے لیکن اب تو میڈیا نے حد پار کر ڈالی ہے اور بدنام زمانہ ایکٹریس سے ایک ایسی مشوری بنائی ہے جس نے بے ہودگی اور بےحیائی کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں اگر آبادی کسی ملک کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ شمار یا جاتا تو چائنہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا ہےاور انڈیا کی آبادی بھی اس کو کب تک نگل چکی ہوتی لیکن یہی آبادی کی کثرت ان کی کامیابی کا ذریعہ ہے
آباد ی کو کنٹرول کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں جن میں سے ایک کنڈوم بھی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہرروز 14ہزار بچے پیداہورہے ہیں۔


پاکستان جیسے ممالک میں کھلے عام کنڈوم وغیرہ کے بارے میں گفتگو غیر اخلاقی تصور کی جاتی ہے اور ہم عمر بالغ افراد ہی ڈھکے چھپے الفاظ یا تنہائی میں اس سے متعلق گفتگو کرتے ہیں جبکہ کنڈوم کے اشتہار بھی دبے لفظوں میں دیئے جاتے ہیں لیکن اب ایک ایسا اشتہار متعارف کروا دیا گیا ہے کہ دیکھ کر ہی پاکستانیوں کے گال شرم سے لال ہو جائیں گے جبکہ اس میں ’ادکاری‘ کے ’جوہر‘ دکھانے والی کوئی اور نہیں بلکہ متھیرا ہیں۔


اس اشتہار میں متھیرا کو ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک ویٹر داخل ہوتا ہے تو متھیرا اسے ٹپ دینے کیلئے اپنا پرس الٹ دیتی ہیں مگر اس میں سے کنڈوم گرتے دیکھ کر ویٹر کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور پھر اس کے بعد متھیرا ایسا جملہ بولتی ہیں کہ کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں رہتا۔

پاکستانیوں کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایسی کسی بھی مہم کی تعریف تو کی جانی چاہئے مگر اس کیساتھ ساتھ اخلاقیات کو بھی مدنظر رکھا چاہئے کیونکہ یہ اشتہار قطعی طور پر فیملی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھا جا سکتا۔

Josh latest TVC – Part 2

Josh Latest TVC | Part Two (Uncensored Version)Zindagi mein Josh Lao!#JoshCondoms #MathiraKhan

Posted by Josh on Samstag, 24. Februar 2018

Leave a Reply