عارفی صدیقی نےبھی عدت کے دوران شادی کر لی

عارفی صدیقی نےبھی عدت کے دوران شادی کر لی

عمران خان کی عدت کے دوران تیسری شادی کی خبر ابھی تک ختم نہیں تھی کہ مشہور ادکآرہ عارفہ صدیقی کے بارے میں خبر آگئی کہ ابھی ان کے میاں کو فوت ہوئے مہینہ گزرا تھا کہ انہوں نے دوبارہ اپنے ہاتھ پیلے کر لئے ۔ اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی لگائی اور خوشی بھی شئیر کر لی ۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی خاتون کی عدت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ عام ہونے لگا ہے کیونکہ ٹی وی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے ہیں۔عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی اور استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری

کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا۔عارفہ صدیقی نے اپنے سے انتہائی کم عمر غیر معروف گلوکار تعبیر علی کیساتھ شادی کی ہے جو اس وقت گھر داماد بنے ہوئے ہیں اور دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے خود ’پیا گھر‘ سدھار گئے ہیں۔ عارفہ صدیقی نے فیس بک پر اپنے دوسرے شوہر کیساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ عارفہ صدیقی کی جانب سے شادی کی اطلاع دئیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔


لیکن اکثر لوگ اس کی حرکت سے نالاں ہے کیونکہ اسلام میں دوران عدت نکاح نہیں ہوتا تو انہوں نے کس مذہب کے تحت نکاح کر ڈالا ہے ۔ اور پھر اس پر مزید یہکے اپنی تصاویر بھی لگائی ۔ لیکن یہ ممکن ہے کیونکہ جس ملک میں خود کو کپتان کہنے والا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی جیسی حکومت لانے والا کے دعوی اگر کرتا ہو لیکن اس کو اسلام کے اتنے اہم قانون کے متعلق علم نہ ہوتو وہاں ایسے المیہ جنم لیتے ہیں ۔

Leave a Reply