پاکستان ریلوے کے بہادر ملازمین جنہوں نے ریلو ے کو ایک بہت بڑے حادثہ سے بچایا

پاکستان ریلوے کے بہادر ملازمین جنہوں نے ریلو ے کو ایک بہت بڑے حادثہ سے بچایا

پاکستان کے ریلوے کی حالت زرداری کے دور میں بےحد خراب تھی اور اکثر روٹ پر ٹرین چلنی بند ہو گئی تھی لیکن جب موقع نواز ششرید کو ملا تو انہوں نے خسارہ میں چلنے والی ٹرین کو منافعف بخش ادارہ میں بدل ڈالا ۔ اور آج اکثر روٹ جو بند ہو گئے تھے وہ چل رہے ہیں ۔ ریلوی کی کارکردگی بہت اچھی ہوگئی ہے اور اس کے ملازمیں بھی اب پہلے سے بہتر کام کر رہے ہیں ۔

ریلوے لائن ٹوٹنے کی بروقت اطلاع پر ٹرینوں کو حادثے سے بچا لیا گیا جبکہ ڈی ایس ریلوے لاہور کی طرف سے حادثہ بچانے پر اسٹاف میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین محمد رفیق اور خوشی محمدگزشتہ رات کو پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے کہ انہوں نے بہالیکے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن کو ٹوٹا ہوا دیکھتے ہی اپنے انچارج محمد منیر میٹ کو اطلاع دی۔

جس پر دونوں اطراف کی ٹرینوں کو روک کر حادثے سے بچالیا گیا۔اور جلد ہی لائن مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے عمدہ کاکردگی دکھانے نے پر مذکورہ پٹرولرز کو اپنے آفس بلا کر حسن کاکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شجاعت علی حسنین اور ڈوڑ ل انجینئر احمد قریشی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply