پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا تک محدود ترقی کی ۔ فلمی ایکٹر کو لیکچرار بنا ڈالا

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا تک محدود ترقی کی ۔ فلمی ایکٹر کو لیکچرار بنا ڈالا

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں منٹوں میں خبر دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچ جاتی ہے لیکن کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ اس کا پتا چلانا عام لوگوں کے لئے کافی مشکل ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کسی کی کردار کشی فوٹو شاپ کی وجہ سے انتہائی آسان ہو چکی ہے ۔ لیکن پی ٹی آئی کی سوشل ٹیم اس معاملے میں سب سے آگے نکل گئی ہے اور انہوں نےایسی خبریں بنائی جن کی وجہ سے ان کا خوب مزاق اڑایا گیا

یہ پشاور یونیورسٹی میں لیکچرار بھرتی ہونے والی ڈاکٹر ایلکس ہیں“ سوشل میڈیا پر جیسے ہی غیر ملکی خاتون ”لیکچرار“ کی تصویر شیئر کرنے کیساتھ یہ ’اطلاع‘ دی گئی تو بھونچال آ گیا اور کتابوں سے دور بھاگنے والے نوجوان بھی پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا ’عز م‘ ظاہر کرنے لگے۔سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے اس ڈیپارٹمنٹ کا پتہ لگانے کی کوشش شروع کر دی جس میں یہ لیکچر دیں گی تو کسی نے فوراً داخلہ لینے اور انہیں متاثر کرنے کیلئے 24 گھنٹے پڑھائی کا ارادہ ظاہر کر دیا لیکن چند ہی گھنٹوں بعد حقیقت سامنے آئی تو صارفین کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے۔

ایک فیسج بک پیج نے اس لڑکی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پشاور یونیورسٹی میں نئی تعینات ہونے والی لیکچرار ڈاکٹر ایلکس“

اس کے بعد پاکستانی عوام اور خاص کر جوانوں سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے ان کے اندر کا ٹھرک پن باہر آیا اور خوب کمنٹ کرنے لگ گئے

ملک فاروق نامی صارف نے لکھا ”بھائی آپ کی اس پوسٹ کے چکر میں صبح صبح پشاور جانے کا پروگرام بنا رہے تھے۔۔۔ اور تھوڑا تھوڑا دل کر رہا تھا کہ تعلیم حاصل کر لیں“

جواد علی خان نے ہار نہ مانی اور لکھا”خیر! اس کے باوجود ہمیں اس کو خوش آمدید کہنا چاہئے اور اگر میں یقینا اس کی کلاس میں پڑھنا چاہوں گا“

مصطفی نے لکھا ”میں نے تو داخلہ لینے کا سوچ بھی لیا تھا“

Leave a Reply