مسلم لیگ کی اہم ترین خاتون رہنما کو کار سمیت زندہ جلا دیا گیا ۔۔ پاکستان میں سوگ کی فضا طاری

مسلم لیگ کی اہم ترین خاتون رہنما کو کار سمیت زندہ جلا دیا گیا ۔۔ پاکستان میں سوگ کی فضا طاری

حیدر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رہنما کی جلی ہوئی لاش برآمد، پٹرول کی خالی بوتل گاڑی کے قریب سے ملی،ذاتی دشمنی پر آگ لگائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ، ٹنڈومحمدخان ہوسڑی لنک روڈ پر پولیس نے جلی ہوئی کار سے فنکشنل لیگ کی خاتون رہنما کی جھلسی ہوئی لاش برآمدکرلی ہے ۔

جمعرات کی صبح ہوسڑی پولیس کو لنک روڈ پر کار نمبر570 سے جلی ہوئی لاش ملی ،جلنے والی عورت کی شناخت سائرہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ لاش بری طرح مسخ ہوچکی ہے ، گاڑی کے قریب سے ہی پولیس کو ایک پٹرول کی خالی بوتل بھی ملی ہے ، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بنا پر آگ لگائی گئی ہے ،

تاہم پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون فنکشنل لیگ کی مقامی رہنما ہیں ۔ ایس ایس پی حیدر آباد پیر محمد کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ خاتون کا قتل کیا گیا اور پھر ان کی لاش کو کار میں ڈال کر گاڑی کو آگ لگادی گئی۔

ذرائع کے مطابق موقع سے ملنے والے شواہد یہ بتا رہے کہ سائرہ نسیم کی گاڑی کو پیچھے سے نا معلوم افراد کی جانب سے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے اور مشکوک افراد سے پوچھ گیچھ کا عمل جاری ہے تاہم ابھی تک اس کیس میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

Leave a Reply